اسلام آباد (صباح نیوز) فوجی آپریشن ضربِ عضب شروع ہونے کے بعد دہشت گرد حملوں میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد میں کمی آئی تھی، تاہم اب اس میں اضافے کا رجحان ظاہر ہوا ہے۔ ایک تھنک ٹینک پاکستان انسٹیٹیوٹ برائے تنازعات اور سکیورٹی اسٹڈیز کی جانب سے جاری کی گئی سکیورٹی تجزیے پر مبنی ماہانہ رپورٹ کے مطابق اپریل کے مقابلے میں مئی کا ریکارڈ ظاہر کرتا ہے کہ ملک بھر میں عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں میں 33 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کا کہنا ہے کہ عسکریت پسندوں نے اپنی حکمت عملی تبدیل کرلی ہے وہ اب عام لوگوں کی طرز کے نرم اہداف کو نشانہ بنارہے ہیں۔مئی کے دوران عسکریت پسندوں اور باغیوں کی جانب سے ریاست مخالف تشدد کے162واقعات ریکارڈ کیے گئے۔ جس میں311 افراد ہلاک ہوئے۔136 زخمی اور تین کو اغوا کیا گیا۔ تقریبا 503 مشتبہ افراد کو سکیورٹی فورسز نے گرفتار کیا۔
مئی کے دوران دہشتگردانہ کارروائیوں میں 33 فیصد اضافہ ہوا: تھنک ٹینک
Jun 03, 2015