لاہور ہائیکورٹ میں ایک سال کیلئے 10 ایڈیشنل ججز تعینات کرنے کی توثیق

Jun 03, 2015

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) اعلی عدلیہ میں ججوں کی تعیناتی کے لیے قائم کردہ پارلیمانی کمیٹی نے جوڈیشل کمشن آف پاکستان کو لاہور ہائیکورٹ میں ایک سال کے لئے دس ایڈیشنل ججوں کی تعیناتی اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ کی مدت میں ایک سال کی مزید توسیع کی توثیق کر دی۔ پارلیمنٹ کی ججوں کی تقرری کی کمیٹی کا اجلاس منگل کے روز سنیٹر جاوید عباسی کی صدارت میں ہوا۔ کمیٹی نے جوڈیشل کمشن کے سفارش کردہ 10 ججز اور وکلا کو ایک سال کے لیے لاہور ہائیکورٹ کا ایڈیشنل ججز تعینات کرنے کی توثیق کر دی ہے۔ ان دس میں وہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سردار نعیم اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مشتاق احمد تارڑ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ جن آٹھ ججوں کی تعیناتی کی سفارش کی گئی ان میں شاہد مبین، فرخ گلزار اعوان، مسز ارم سجاد گل، راجہ شاہد محمود عباسی، اسلم جاوید منہاس، شہرام سرور چودھری، ساجد محمود سیٹھی اور سردار سرفراز ڈوگر شامل ہیں۔

مزیدخبریں