راولپنڈی میٹروبس منصوبے کے افتتاح کا شیڈول پھر تبدیل، کل ہوگا

اسلام آباد (آئی این پی) میٹرو بس منصوبے کی افتتاحی تقریب میں ایک مرتبہ پھر رد و بدل کردیا گیا ہے۔ اب یہ افتتاحی تقریب (آج) بدھ کی بجائے (کل) جمعرات کو ہوگی۔ تقریب سے وزیراعظم نواز شریف خطاب کریں گے۔ تقریب کے بعد وفاقی وزراء اور اہم شخصیات  کے ہمراہ میٹروبس پر سفر بھی کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق میٹروبس منصوبے کی افتتاحی تقریب3جون کی بجائے اب 4 جون کو سہ پہر تین بجے کنونشن سینیٹر اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ تقریب سے وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف خطاب کریں گے جبکہ تقریب میں شرکت کیلئے چاروں صوبائی گورنرز، وزراء اعلیٰ سپیکرز، آزاد کشمیر کے صدر اور وزیراعظم کے علاوہ وفاقی وزراء غیر ملکی سفیروں اور دیگر اہم شخصیات کو دعوت نامے بھجوا دیئے گئے ہیں۔ یہ منصوبہ 44 ارب روپے مالیت سے مکمل کیا گیا ہے اور اسلام آباد سیکرٹریٹ سے راولپنڈی صدر تک 23 کلو میٹر پر محیط ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کنونشن سینیٹر میں تقریب سے خطاب کے بعد وزراء اعلیٰ اور دیگر اہم شخصیات کے ہمراہ پاک سیکرٹریٹ میں میٹرو بس کا دورہ کریں گے اور بس پر بیٹھ کر کچھ دیر کیلئے اسلام آباد کا سفر بھی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق تاریخ میں تبدیلی اس وجہ سے کی گئی ہے کہ 4 جون کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت کے خطاب کے موقع پر صوبائی گورنر اور وزراء اعلیٰ بھی موجود ہوں گے اور وہ اس کے بعد میٹرو بس منصوبے کی افتتاحی تقریب میں بھی شریک ہو جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...