ایم اے پاس نوجوان بھی تعلیمی استعداد کا رسے نابلد ہوتے ہیں، سینیٹر روزینہ عالم

لاہور ( لیڈی رپورٹر) نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ پاکستان(این سی ایچ ڈی) کے کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں منعقدہ لیڈ ماسٹر ٹرینرز پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے چئیرپرسن این سی ایچ ڈی کی چیئرپرسن سینٹرروزینہ عالم خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں سرکاری سکولوں میں معیاری تعلیم کے حصول کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومت جدوجہد کررہی ہے کوالٹی ایجوکیشن نہ ہونے کے باعث ایم اے پاس نوجوان بھی تعلیمی استعداد کار سے نابلد ہوتے ہیں اورہمارے یہ ٹرینرز قوم کے معماروں کے لئے معیاری تعلیم کی فراہمی کے لئے سنگ میل ثابت ہونگے۔ ورکشاپ کی دوسری نشست سے خطاب کرتے ہوئے این سی ایچ ڈی پنجاب کے ڈائریکٹر برگیڈیئر (ر) عبدالباسط رانا نے کہا کہ این سی ایچ ڈی پنجاب کے دور دراز علاقوں میں تعلیم پہنچانے اور لٹریسی ریٹ کو بہتر کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ ڈائریکٹر آٖف سٹاف ڈویلپمنٹ احسان بھٹہ نے تیسری نشست سے خطاب کیا ان کا کہنا تھا کہ ڈی ایس ڈی نے این سی ایچ ڈی کے سینکڑوں ملازمین کی تربیت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ تربیتی ورکشاپ سے ڈاکٹر عبدالستار عباسی، ڈاکٹر محمد خان، نوید مغل، وسیم اصغر اور حبیب اللہ خان اور جاوید اعظم نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن