تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے میانمرمیں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے مظالم ختم کرنےکیلئے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ کر دیا،،اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو لکھے گئے خط میں عمران خان نے اس بات پر زور دیا کہ میانمر کے مسلمانوں کو درپیش مشکلات پر اقوام متحدہ کی خاموشی انتہائی افسوس ناک ہے،انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ وہاں کے مسلمانون کے ساتھ ہونے والے ظلم کو روکنے میں مکمل ناکام نظر آ رہی ہے،،عمران خان کا کہناتھا کہ مسلمانوں پر ہونے والے ظلم پر حکومت پاکستان بھی خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔
عمران خان نے میانمر میں مسلمانوں کی حالت زار پرنوٹس کیلئےاقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو خط لکھ دیا
Jun 03, 2015 | 15:26