اپنی تباہ کن بولنگ سے پاکستان کوبلندیوں پرلے جانے والے وسیم اکرمتین جون 1966کولاہورمیں پیدا ہوئے،اپنی منفرد بولنگ سے سوئنگ کاسلطان لقب پانے والے وسیم اکرم نے انیس سوپچاسی میں نیوزی لینڈ کیخلاف اپنے ٹیسٹ کیئریئر کاآغاز کیاوسیم اکرم نے مجموعی طورپرایک سوچار ٹیسٹ اورتین سوچھپن ون ڈے میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی،ون ڈے میچوں میں وسیم اکرم کا توتی بولتا رہا اوروہ اپنے کیریئر میں آگے بڑھتے چلے گے،،وسیم اکرم نے کیئریئر میں پانچ سو وکٹیں لینے والے پہلے باؤلر بھی بنے،،اپنے 19برس کے کیرئیر میں صرف بولنگ ہی نہیں بیٹنگ میں بھی نمایاں کارکردگی دکھائی،ون ڈے میں تین ہزارسات سوسترہ اورٹیسٹ میچوں میں دوہزارآٹھ سواٹھانوے رنز بنائے،انہوں نے اپنے کیئریئر میں چارہیٹرک بھی کیںوسیم اکرم نے 25ٹیسٹ میچوں اورچھے ون ڈے میچوں میں پانچ پانچ کھلاڑیوں کوشکار کیا،انہوں نے دوہزارتین میں کرکٹ کوالوداع کہا اورکمنٹری شروع کر،دوہزارنو میں سوئنگ کے سلطان کوآئی سی سی ہال آف فیم میں بھی شامل کیا گیا