لاہور( اپنے نامہ نگار سے) لاہور بار کے آئندہ سالانہ الیکشن کی انتخابی مہم کا آغاز ہو گیاہے ۔9مختلف نشستوں کے لئے متعدد امیدوار میدان میں آ گئے۔ صدارت کے لئے ملک ارشد اور چوہدری تنویر اختر کے درمیان کانٹے دار مقابلہ کا امکان ہے۔ امیدواروں کی جانب سے ووٹروں کو ناشتے اور کھانے کھلانے اورمینگو پارٹیاں دینے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ نائب صدارت کی نشست پر عرفان صادق تارڑ سمیت تین خاتون وکلاء مسرت شیخ، شبنم شہزادی بٹ اور تحسین زہرہ مقابلے میں آ گئی۔ ماڈل ٹائون کی نائب صدارت کی نشست پر میاں نعیم وٹو اور صیام الدین بسریا ،سیکرٹری کیلئے فرحان مصطفیٰ جعفری، فیصل اعوان، سہیل مرشد، ایم ایچ شاہین، رانا سلیم کاشف اور فیصل منظور امیدواروں میں شامل ہیں۔ جوائنٹ سیکرٹری کیلئے خاتون وکیل عالیہ عاطف خان کا نام سامنے آیا ہے، فنانس سیکرٹری کیلئے شاہد بھٹی اکیلے مہم چلا رہے ہیں اِس وقت وکلاء ووٹوں کی تعداد 18ہزار ہے۔