امریکی سینیٹر نے جمہوریت کے دعویدار بھارت میں انسانی حقوق کی قلعی کھول دی

نئی دہلی (آن لائن) امریکی سینیٹر بین کارڈن نے دہلی میں ہونے والے ایک تقریب میں مودی سرکار کو کھری کھری سنا دی ، کہتے ہیں کہ بھارت کو ماورائے عدالت قتل، مذہبی عدم برداشت ، ہیومن ٹریفکنگ اور انسانی حقوق جیسے مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے۔ فارن ریلیشنز کمیٹی کے رکن امریکی ڈٰیمو کریٹ سینیٹر بین کارڈن نے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار بھارت کے دعوؤں کی قلعی کھول دی۔ یونیورسٹی آف شگاگو سنٹر دہلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ماورائے عدالت قتل اور مذہبی عدم برداشت کے مسئلے پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق انسانی سمگلنگ، خواتین اور انسانی حقوق جیسے مسائل فوری طور پر حل کئے جانے چاہئے۔ بین کارڈن نے یہ باتیں ایک ایسے وقت میں کی ہیں جب اگلے ہفتے نریندر مودی امریکہ کا دورہ کرنے والے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن