لدھا (نامہ نگار) واقعہ گانڑہ ہیبت خیل کے سلسلے میں پولیٹکل ایجنٹ جنوبی وزیرستان اور محسود قبائل کے مشران میں جرگہ ہوا، ایف سی آر قانون کے تحت ملوث افراد کے خلاف کارروائی پر اتفاق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق کچھ دن قبل تحصیل سراروغہ کے علاقہ گانڑہ ہیبت خیل میں سیکورٹی فورسزکے جوانوں پر بم حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں دو سیکورٹی اہلکار جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران سینکڑوں افراد کو حراست میں لیا گیا تھا معاملہ کو سلجھانے کے لئے سیکورٹی فورسز، پولیٹکل انتظامیہ کے ساتھ قبائلی عمائدین بشمول منتخب نمائندوں نے جرگوں کا آغاز کیا۔ گزشتہ روز محسود قبائل کا لویا جرگہ پولیٹکل کمپائونڈ ٹانک میں منعقد ہو ا۔ مشران کا کہنا تھا کہ محسود قبائل نے صدیوں سے رائج ایف سی آر کی ہمیشہ کے لئے پاسداری کی ہے اور آج بھی ہم ایف سی آر کو اپنے لئے بہتر قانو ن سمجھتے ہیں۔ محسود قبائل نے ملک کی عظیم مفاد کی خاطر ہمیشہ کے لئے قربانیاں دی ہیں لیکن آج ہم اس پوزیشن میں نہیں ہے کہ کسی کو جرم اور تخریبی کارروائی سے روک لیں لیکن پھر بھی ہم حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے کسی مجرم کی پشت پناہی نہیں کی ہے اور نہ آئندہ کریں گے۔
کارروائی پر اتفاق
لدھا : سکیورٹی فورسز پر حملے میں ملوث محسود قبائل کیخلاف کارروائی پر اتفاق
Jun 03, 2016