اسلام آباد (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ لوگوں کی فلاح و بہبود اور معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے کوششیں جاری رہنی چاہئیں۔ یہ بات انہوں نے گورنر پنجاب ملک محمود رفیق رجوانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے صدر مملکت کی نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کی تعریف کی اور کہا کہ صدر مملکت کا خطاب جامع تھا جس میں تمام اہم موضوعات پر بات کی گئی۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ عوام کو ریلیف مہیا کرنے اور معیاری تعلیم و صحت کی سہولتیں دینے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر ملک محمد رفیق رجوانہ نے صدر مملکت کو پنجاب میں ترقیاتی کاموں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
صدر ممنون