نیپالی نوجوان نے 138 پنسلیں رکھ کر سب سے چوڑے منہ والے شخص کا ریکارڈ توڑدیا

کھٹمنڈو (نیٹ نیوز) نیپال میں نوجوان نے 138 پنسلیں منہ میں رکھ کر دنیا کا سب سے چوڑا منہ والے شخص ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ 19 سالہ راجہ تھاپا نے عوامی تقریب میں پنسلیں منہ میں رکھنے کا مظاہرہ کیا۔ ان کا نام گینز ورلڈ ریکارڈ بک میں درج کر لیا گیا تو دنیا کے سب سے چوڑے منہ والے بھارتی شیوناتھ اوپادھیا کا ریکارڈ توڑ دینگے۔ شیوناتھ نے 92 پنسلیں منہ میں گھسانے کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن