فیروز والا، فیصل آباد ،وزیر آباد: ذہنی معذور سمیت2 لڑکیوں، بچے اور لڑکے سے زیادتی

Jun 03, 2016

فیرزووالا + فیصل آباد + وزیر آباد (نامہ نگاران + نمائندہ خصوصی) فیروز والا میں قصبہ پھیرانوالہ میں نوجوان رؤف نے مظفر علی کے گھر میں گھس کر اس کی جواں سالہ بیٹی (ف) سے زیادتی کی، لاہور روڈ کی آبادی منڈیال میں ادھار کی رقم لینے کے لئے آنے والے لڑکے قیصر کو محمد حسین پر تشدد کیا اور بعد میں زیادتی کر ڈالی۔علاوہ ازیں تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ نئی کالونی میں عرفان کے 8 سالہ بیٹے سے عطا محی الدین سمیت 2 افراد نے زیادتی کی۔ وزیر آباد میں 6 افراد نے ذہنی مریض لڑکی کو اجتماعی زیادتی نشانہ بنا دیا۔ محمد نگر ریلوے کالونی کی ذہنی معذور لڑکی صباحت گھر میں اکیلی تھی افضل سکنہ بابا فیض امجد نذیراں بی بی یعقوب دو نامعلوم ملزم اغواء کر کے لے گئے اور تین دن تک مختلف مقامات پر زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ گجرات میں گاؤں سیدا میں عادل یعقوب سے حمزہ شاہ نے زیادتی کر ڈالی۔ کنجوانی کے نواحی گاؤں 452 گ ب کے رکشہ ڈرائیور وارث علی کی 11 سالہ بیٹی (آ) سے احتشام عرف کالا نے زیادتی کر ڈالی۔ متاثرہ خاندان کی وزیراعلیٰ سے انصاف کی اپیل کی ہے۔
زیادتی

مزیدخبریں