امریکی تنہائی کا شکار نہ ہوں، عالمی معاہدوں کی پاسداری سے خودمختاری کو خطرہ نہیں: اوباما

Jun 03, 2016

کولوراڈو سپرنگز (رائٹرز) امریکی صدر اوباما نے اپنی خارجہ پالیسی کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکیوں کو تنہائی کا شکار نہیں ہونا چاہئے۔ امریکی ائرفورس اکیڈمی کی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ٹرمپ کا نام لئے بغیر ان پر بھی تنقید کی اور نیٹو جیسے اتحادوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا عالمی معاہدوں کی پاسداری کرنے سے امریکی خودمختاری کو کوئی خطرہ نہیں۔ نیٹو سے لیکر ایٹمی ہتھیاروں پر کنٹرول جیسے معاہدے ہمیں محفوظ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا یہ حقیقت ہے کہ امریکہ زمین کی سب سے طاقتور قوم ہے۔ انہوں نے اسامہ کو مارنے، کیوبا کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے اور ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدوں جیسے اپنے اقدامات کا دفاع کیا۔ شام میں تشدد کو روکنے کیلئے مداخلت نہ کرنے کا دفاع کرتے ہوئے انہوں نے کہا فوجی کارروائی کی طرح سفارت کاری بھی اہم ہے۔

مزیدخبریں