فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) جماعت اسلامی حلقہ پی پی66 کے امیرحافظ محمدشاہدنے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اورٹریفک پولیس کی ناقص حکمت عملی کے باعث شیخوپورہ روڈبولے دی جھگی سے نشاط آبادپل تک سٹرک ونالے کی تعمیراورڈرین لائن بچھانے کاکام عوام کے لئے عذاب بن گیا۔انہوں نے کہاکہ چھ ماہ قبل شروع ہونے والاتعمیراتی کام تاحال مکمل نہ ہوسکا،نہ ٹریفک کے لئے کوئی متبادل روٹ اورنہ ہی علاقہ مکینوں کے لئے گزرگاہوںکاکوئی مناسب بندوست ہے جس کے باعث حادثات میں بھی خطرناک حدتک اضافہ ہوچکاہے۔انہوں نے کہاکہ سٹرک اورنالے کی تعمیرکے لئے ایک جانب سے سٹرک کی کھدائی کی گئی لیکن ٹریفک پولیس کی جانب سے لاپرواہی کے باعث اہم ترین شاہراہ شیخوپورہ روڈ سے گزرنے والی ہیوی ٹریفک کاسارالوڈ سٹرک کی ایک جانب آنے سے گھنٹوں ٹریفک جام رہنامعمول بن چکاہے۔