راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اور سابق صوبائی امیدوار ضیاءکوثر ملک نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں پنجاب میں مسلم لیگ کا دنگل پی ٹی آئی کے ساتھ ہوگا اور پی ٹی آئی کلین سویپ کریگی۔ ایک بیان میں انہوں نے سیالکوٹ میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور مظفر گڑھ جنوبی پنجاب سے سابق گورنر و وزیراعلیٰ ملک غلام مصطفیٰ کھر کی پی ٹی آئی میںشمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے پارٹی چیئرمین عمران خان، جہانگیر خان ترین، شاہ محمود قریشی اور صوبائی قائدین علیم چودھری اور عثمان ڈار کو مبارکباد دی اور کہا کہ اب پنجاب کے ہر ضلع میں پی ٹی آئی نظر آئے گی۔ مزید لوگ شامل ہونے کی تیاریاں کررہی ہیں۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں اچھے تجربہ کار لوگ پی ٹی آئی میں شمولیت کیلئے تیار بیٹھے ہیں۔ عید کے بعد ن لیگ کا کردار مصطفیٰ قریشی والا شروع ہوجائے گا۔