بہاولنگر‘ بھکر‘ چارسدہ میں چھاپے‘ آٹھ طالبان دہشت گرد گرفتار‘ بھاری گولہ بارود برآمد

Jun 03, 2017

لاہور (نامہ نگار + نامہ نگاروں سے + آئی این پی) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بہاولنگر، بھکر اور چارسدہ سے 8 طالبان دہشت گردوں کو گرفتار اور بھاری گولہ بارود برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں پولیس نے راوی روڈ، بند روڈ، ہربنس پورہ، گرین ٹاﺅن اور دیگر علاقوں میں سرچ آپریشن کرکے 15مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔ علاوہ ازیں بہاولنگر میں سی ٹی ڈی کی ٹیم نے دربار سید رسول کے قریب ایک ٹھکانے پر چھاپہ مار کر چار خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا جن کے قبضہ سے تین کلو دھماکہ خیز مواد، ہینڈ گرنیڈ، ڈیٹونیٹر و دیگر سامان برآمد ہوا۔ یہ لوگ حساس تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ملزموں کو نامعلوم جگہ پر منتقل کر دیا گیا۔ گرفتار افراد میں اسلام آباد کا رہائشی نعیم، گجرات کا رہائشی تحسین اور راولپنڈی کا عمر یار اور زاہد خان شامل ہیں۔ ادھر بھکر میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے کالعدم تحریک طالبان کے 2 دہشت گردوں محمد شریف عرف شاہ جہاں اور اس کے شاتھی کو گرفتار اور گولہ بارود برآمد کر لیا، دونوں تخریب کاری اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث بتائے گئے ہیں۔ حساس اداروں نے ٹوبہ ٹیک سنگھ شہر سے پانچ علماء کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ ان میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سابق ضلعی امیر سید حسان احمد طلحہ، مطیع الرحمان عباسی، مفتی محمد عثمان عباسی، سید عبدالمغیث عباسی اور مفتی محمد قاسم امین شامل ہیں تاہم گرفتاری کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔ دریں اثنا چارسدہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سہیل خالد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پولےس نے شہر مےں دہشت گردی کا خطرناک منصوبہ ناکام بنا کر تحرےک طالبان شےخ خالد گروپ کے دو اہم کمانڈروں محمد الیاس اور داود خان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2خود کش جیکٹ ، 9 میزائل ، اےک راکٹ لانچر، 9 راکٹ لانچر ز گولے ،3کارٹےج ، 2مارٹر گولے ،6ٹائمر ، 4رےمورٹ ،11رےسور ، 100 دستی بم ، 30 کلو باروی مواد ، 12 الیکٹر ک ڈیٹو نےٹر ، 20 گز سیفٹی فیوز،2 ماٹر گولے اورتحریب کاری کا دیگر مواد برآمد کرلےا۔ ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد کے مطابق گرفتار دہشت گرد چارسدہ میں ایک بڑی کاروائی کیلئے جمع ہوئے تھے جن کا حدف کچہری، پولیس موبائل اور انسداد پولیو ٹیموں پر دہشت گرادانہ حملے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار دہشت گرد تحریب کاری کے 109وارداتوں میں ملوث رہے جس میں سینکڑوں لوگ لقمہ اجل بن گئے۔گرفتار دہشت گرد فارو ق اعظم چوک مےں کار بم دھماکہ ، شبقدر اےف سنٹر پر خود کش حملوں سمےت سرڈھےری موبائل پر رےمورٹ کنڑول حملوں مےں بھی ملوث ہیں۔

بہاولنگر / چارسدہ

مزیدخبریں