لاہور(نیوزرپورٹر)جناح ہسپتال کی ری ویمپنگ کے سلسلہ میں بریفنگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج /جناح ہسپتال پروفیسر راشد ضیاء نے کی- اجلاس میںمیڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سہیل ثقلین ، فیکلٹی ممبران، انفراسٹرکچرڈویلپمنٹ اتھارٹی کنسلٹنٹس نے شرکت کی- ڈاکٹر سہیل ثقلین نے کہا کہ ری ویمپنگ پلان میںہسپتال کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے ساتھ خدمات کے شعبہ میںاصلاحات اور آئی ٹی سسٹم متعارف کرانا ہے۔