لاہور(نیوزرپورٹر)جناح ہسپتال کی ری ویمپنگ کے سلسلہ میں بریفنگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج /جناح ہسپتال پروفیسر راشد ضیاء نے کی- اجلاس میںمیڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سہیل ثقلین ، فیکلٹی ممبران، انفراسٹرکچرڈویلپمنٹ اتھارٹی کنسلٹنٹس نے شرکت کی- ڈاکٹر سہیل ثقلین نے کہا کہ ری ویمپنگ پلان میںہسپتال کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے ساتھ خدمات کے شعبہ میںاصلاحات اور آئی ٹی سسٹم متعارف کرانا ہے۔
جناح ہسپتال کی ری ویمپنگ کیلئے بریفنگ سیشن کا انعقاد
Jun 03, 2017