فاٹا اصلاحات اہم کامیابی‘ انضمام کا فیصلہ پایہ تکمیل تک پہنچایا جائےگا: چودھری نثار

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان سے وزیرِاعظم کے مشیر اور مسلم لیگ (ن) خیبرپی کے کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال خصوصاً خیبرپختونخوا میں سیاسی صورتحال، صوبے میں جاری وفاقی ترقیاتی منصوبوں اور فاٹا ریفارمز کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ جمعہ کو وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور فاٹا میں امن و امان کا قیام اور علاقہ کے عوام کی تعمیر و ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیر داخلہ نے کہا کہ فاٹا اصلاحات، خیبرپی کے اور فاٹاکے انضمام کے حوالے سے فیصلہ موجودہ حکومت کی ایک اہم کامیابی ہے اس کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پی کے کے عوام کے مسائل کی نشاندہی کرنے اور ان کے حل کےلئے پارٹی کارکنان کو مزید متحرک اور فعال کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اگلے چند دنوں میں پشاور کا دورہ کرکے پارٹی لیڈرشپ سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔
چودھری نثار

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...