سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوندل 6 جون کو تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرینگے

Jun 03, 2017

بھیرہ (نامہ نگار) انتہائی موثق ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے سابق وفاقی وزیر نذیر محمد گوندل 6 جون کو بنی گالا میں عمران خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرکے تحریک انصاف میں اپنی باقاعدہ شمولیت کا اعلان کرینگے۔ نذر محمد گوندل کے سابق صدر آصف زرداری سے اپنے بھائی سابق چیئرمین ای او بی آئی ظفر گوندل کی کرپشن کے معاملے پر کافی عرصہ سے اختلافات چلے آرہے تھے۔ نذر محمد گوندل حلقہ این اے 109 سے دو مرتبہ قومی اسمبلی کے رکن اور ایک مرتبہ ضلع ناظم منڈی بہاﺅ الدین رہ چکے ہیں اور پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری ندیم افضل چن کے ماموں ہیں۔
نذر گوندل

مزیدخبریں