چینی توانائی کمپنی پر ٹیکس لگانے کیخلاف درخواست پر ایف بی آر سے 2 ہفتوں میں جواب طلب

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پاور چائنہ کمپنی پر ٹیکس لگانے کیخلاف دائر درخواست پر ایف بی آر سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔ لا ہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے پاور چائنہ جوائنٹ ونچر کی درخواست پر سماعت کی جس میں ٹیکس وصولی کو چیلنج کیا گیا۔ درخواست گزار کمپنی کے وکیل نے بتایا کہ حویلی بہادر شاہ میں ایل این جی کا منصوبہ لگایا ہے لیکن ایف بی آر نے استثنی کے باوجود84 لاکھ روپے ٹیکس عائد کر دیا ہے، وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ ایف بی آر کو مستثنی غیرملکی کمپنیوں پر ٹیکس لگانے کا اختیار نہیں، کمپنی کو عائد ٹیکس کو کالعدم قرار دیا جائے۔
ایف بی آر

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...