جے آئی ٹی اور اعلیٰ عدلیہ کو حکومتی دھمکیاں ناقابل برداشت ہیں: سراج الحق

Jun 03, 2017

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ کرپٹ عناصر کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں چاہتے ہیں۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا پاکستان کے مستقبل کی خاطر کرپٹ عناصر کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں ہونی چاہئیں۔ حکومت کو بتانا چاہتے ہیں عدالتوں پر دباﺅ نہیں لانا۔ حکومت ایک بار پھر اداروں کے ساتھ ٹکرانا چاہتی ہے، جماعت اسلامی عدالتوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ اس وقت پوری قوم کی نظریں جے آئی ٹی پر ہیں۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا نہال ہاشمی کے الفاظ ذاتی نہیں ہیں۔ نہال ہاشمی کے خطاب پر حکومت کو معافی مانگنی چاہئیے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے جے آئی ٹی اور اعلیٰ عدلیہ کو دھمکیاں ناقابل برداشت ہیں قوم عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے۔ عدلیہ کو دھمکا کر من پسند فیصلے لینے کی حکومتی خواہش پوری نہیں ہوگی۔ نہال ہاشمی کے الفاظ اپنے نہیں تھے انہیں جے آئی ٹی کو دھمکیاں دینے پر قوم سے معافی مانگنا ہوگی۔ پانامہ کیس پر حکومتی حکمرانوں کے رویہ سے ثابت ہوتاہے کہ وہ پانامہ سکینڈل کے فیصلے کو متنازعہ بنانے کی کوشش میں ہیں۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ حکومت کا وطیرہ رہا ہے کہ اس نے اپنے خلاف آنے والے فیصلوں کو کبھی تسلیم نہیں کیا۔
سراج الحق

مزیدخبریں