اسلام آباد (آئی این پی) چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب نے شکایات کے آسان اندراج اور تیزی سے مقدمات نمٹانے کیلئے سٹیزن فرینڈلی نیب کے نام سے نیا نظام وضع کیا ہے، یہ نظام شکایات کی رجسٹریشن، شکایات سے متعلق معلومات اور مخصوص نشاندہی نمبر پر مبنی ہے۔ جمعہ کو چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی زیر صدارت نیب ہیڈ کوارٹرز میں ایک اجلاس ہوا۔ قومی احتساب بیورو نے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے، شکایات کے آسان اندراج اور تیزی سے مقدمات نمٹانے کیلئے سٹیزن فرینڈلی نیب کے نام سے نیا نظام وضع کیا ہے، یہ نظام شکایات کی رجسٹریشن، شکایات سے متعلق معلومات اور مخصوص نشاندہی نمبر پر مبنی ہے جس کا مقصد نیب میں بدعنوان عناصر کے خلاف درج کرائی جانیوالی شکایات کے حل اور شہریوں سے رابطہ کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا مو¿ثر استعمال یقینی بنانا ہے۔ نیب شکایت کی بنیاد پر کام کرتا ہے، سٹیزن فرینڈلی نیب کا بنیادی مقصد نہ صرف شکایت کنندہ کو احسن انداز میں اپنی شکایت سے متعلق پیشرفت پر آگاہی فراہم کرنا ہے بلکہ اس سے نیب میں شکایت کنندہ کے ساتھ رابطہ کے تناظر میں شفافیت اور ذمہ داری پیدا ہوگی اور چیئرمین نیب کے سٹیزن فرینڈلی نیب کے اقدام کے تحت شہریوں سے بہتر رابطہ کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے شکایت پر پیشرفت معلوم کی جا سکے گی جس سے نیب پر اعتماد سازی میں اضافہ ہو گا اور نیب میں شفافیت اور میرٹ کو فروغ ملے گا۔
چیئرمین نیب