لاہور(نوائے وقت رپورٹ) پنجاب اسمبلی میں وزیرخزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے بھرپور شور شرابہ کیا اور شیم شیم اور جھوٹ جھوٹ کے نعرے لگائے۔ اپوزیشنارکان نے سیاہ پٹیاں باندھ کر اجلاس میں شرکت کی۔ کئی ارکان نے بجٹ کی کاپیاں پھاڑ کر اچھال دیں۔ اپوزیشن ارکان نے تقریر کے دوران شدید احتجاج اور نعرے بازی کا سلسلہ جاری رکھا۔