;کابل: تباہ کن دھماکے میں پاکستانی ناظم الامورکے گھر کو بھی نقصان پہنچا

اسلام آباد (جاوید صدیق) کابل کے پوش علاقہ وزیراکبر خان میں ہونے والے تباہ کن دھماکے میں پاکستان کے افغانستان میں ناظم الامور اور بعض دوسرے سفارت کاروں کے گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔ کابل میں موجود ایک سفارتی ذرائع نے نوائے وقت کو بتایا کہ اس دھماکے میں ایک پاکستانی سفارت کار کی گاڑی کی چھت بھی متاثر ہوئی۔ دھماکے سے عمارتوں کے شیشے بھی چکنا چور ہوگئے۔ کابل کی تاریخ میں اس سے بڑے خودکش دھماکے کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ خودکش دھماکے کے بعد پاکستانی سفارت کار محتاط اور زیادہ حفاظتی تدابیر اختیار کرنے لگے ہیں۔
کابل/ نقصان

ای پیپر دی نیشن