حکومت ججز کے فون ٹیپ کرنے کی گھناونی روایت پر کاربند ہے‘ فواد چوہدری

Jun 03, 2017

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ثابت ہوتا ہے کہ نواز شریف نے ماضی کی غلطیوں سے کچھ سیکھا نہ ہی وہ اپنے طرز عمل پر نظر ثانی کیلئے تیار ہیں۔ماضی کی طرح آج بھی نواز حکومت اپوزیشن قائدین کی طرح ججز کے فون ٹیپ کرنے جیسی گھناو¿نی اور خطرناک روایت پر کاربند ہے۔یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواچوہدری نے واٹس اپ کال کے معاملے میںوفاقی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ 1997 کیطرح ایک مرتبہ پھر ججز کو دھمکانے کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔واٹس اپ کال معاملے کی فوری اور مکمل تحقیقات ناگزیر ہیںتحقیقات کی جائیں کہ وزیر اعظم نے کن افراد یا ایجنسیوں کو ججز کے فون ٹیپ کرنے جیسے شرمناک دھندے میں لگا رکھا ہے۔کونسے ججز کی جاسوسی کی جارہی ہے اور اس کے مقاصد کیا ہیں۔پتہ لگایا جانا چاہئیے کہ حساس اور سرکاری معلومات کو کیسے اور کیونکر اخبارات کی زینت بنایا گیا۔کیا ضمانت ہے کہ ایس ای سی پی، اسٹیٹ بنک اور دیگر اداروں کے سربراہان جے آئی ٹی کے ریکارڈ پر نقب زنی نہیں کریں گے۔ فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ جے آئی ٹی اراکین پر نواز لیگ کے اعتراضات سے تحقیقات کو شفاف رکھنے کے ہمارے مو¿قف کی تائید ہوئی۔

مزیدخبریں