نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارت نے ایٹمی وار ہیڈ لے جانے والے میزائل پرتھوی ٹو کا ایک اور تجربہ کرنے کادعویٰ کیا ہے۔ بھارتی دفاعی تحقیق کے ادارے ” ڈی آر ڈی او“ کے حکام نے بتایا کہ میزائل کا یہ تجربہ جمعہ کی صبح ریاست اڑیسہ کے علاقے چاندی پور میں ایک موبائل لانچنگ پیڈ سے کیا گیا۔ جدید سسٹم نصب ہونے کی وجہ سے یہ میزائل اپنا راستہ تبدیل کرکے دشمن کی جانب سے داغے جانے والے میزائلوں سے بچنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔ 350 کلومیٹر دور تک مار کرنے والا پرتھوی ٹو میزائل اپنے ساتھ 500سے ایک ہزار کلو تک روائتی اور ایٹمی ہتھیار بھی لے جاسکتا ہے۔ بھارتی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق پرتھوی ٹو میزائل کو مائع اور ٹھوس دونوں طرح کے ایندھن سے چلایا جاسکتا ہے۔ بھارت نے اس سے پہلے مئی 2016ءپرتھوی ٹو میزائل کے کامیاب تجربے کا اعلان کیا تھا۔ پرتھوی ٹو میزائل بھارت کا تیار کردہ پہلا بیلسٹک میزائل ہے۔
بھارت کا دعویٰ
ایٹمی میزائل ”پرتھوی ٹو“ کا ایک اور کامیاب تجربہ کر لیا، بھارت کا دعویٰ
Jun 03, 2017