پسینے کی ناگواری سے نجات کے آسان حل

Jun 03, 2017

سامعہ اعظم 

اگرچہ پسینہ آنا ایک قدرتی عمل ہے جو جسم کو ٹھنڈا رکھنے میں مدد دیتا ہے تاہم اکثر افراد میں یہ جسمانی بُو کا باعث بنتا ہے اس مسئلے سے نجات بہت آسان ہے تحقیق کے مطابق ہماری غذا در حقیقت پسینے سے خارج ہونے والی بُو پر اثرانداز ہوتی ہے اور کچھ غذائیں اس مخصوص بو کو ناگوار بننے سے بچنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہیں۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کیروئین سے بھرپور غذا دفاعی نظام کو بہتر بنانے میں اور مضبوط جسمانی نظام میں مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔
گاجر،گریپ فروٹ، مالٹے، شکرقندی، تربوز، پپیتہ ،کدو، ٹماٹر، پالک ،آم ، شملہ مرچ وغیرہ کیروئین سے بھر پور ہوتے ہیں جو کہ پیسنے کے اخراج کے باوجود بو کو ناگوار نہیں بننے دیتے۔
اس کے علاوہ گوشت، انڈے اور پروٹین سے بھر پور خوراک بھی اس میں مدد گار ثابت ہو سکتی ہے، تحقیق میں بتایا گیا کہ جنک فوڈ جسمانی بُو کو ناگوار بنانے کا باعث بنتے ہیںاگر گرمیوں میں پیسنے کے اخراج کے باوجود بُو دوسروں کیلئے ناگوار بنانے سے بچنا چاہتے ہیں تو اوپر درج کی گئی غذائیں اس مسئلے سے نجات کا آسان حل ہے۔

مزیدخبریں