اسلام آباد(نیٹ نیوز) متحدہ عرب امارات کے پاکستان میں قائم سفارتخانے نے پاکستانیوں پر 90دن کے ویزے پر پابندی کی خبروں کو جھوٹ اور من گھڑت قرار دے دیا۔ متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے نے دفتر خارجہ کو پیغام میں لکھا کہ پاکستانیوں پر 90دن کے ویزے پر پابندی کے حوالے سے خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔ پیغام میں لکھا گیا کہ پاکستانیوں پر کسی قسم کے ویزے کی کٹیگری پر پابندی نہیں لگائی گئی۔ یہ خبریں پاکستان سے ہی پھیلائی جا رہی ہیں جن کی تحقیقات کی جائیں اور ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی بجائے۔
پابندی/ جھوٹ