جہلم (نوائے وقت رپورٹ) جہلم کے تھانہ سوہاہ میں زیرحراست موٹر سائیکل چور پولیس کے مبینہ تشدد سے ہلاک ہو گیا۔ ورثا نے الزام لگایا ہے کہ 50 ہزار روپے رشوت نہ دینے پر پولیس نے تشدد کیا۔ جاں بحق شخص کے ورثا نے احتجاج کیا اور تھانہ میں توڑ پھوڑ کی۔ مظاہرین نے جی ٹی روڈ بلاک کردی۔جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ ڈی پی او جہلم کے مطابق ملزم موٹر سائیکل چوری کے الزام میں مطلوب تھا۔ تشدد ہوا یا نہیں پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد واضح ہو گا۔ ملزم کو طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔
جہلم: پولیس تشدد سے موٹر سائیکل چور ہلاک، ورثاءکی تھانہ سوہاوہ میں توڑ پھوڑ‘مظاہرین کا جی ٹی روڈ پر احتجاج
Jun 03, 2017