لاہور(سپورٹس رپورٹر)جارج بوٹنگ ، جیمس اینڈرسن ، نکولیس اینلکا، رابرٹ پائرز اور لوئس مورٹے کے بعد برازیلی لیجنڈ رابرٹو کارلوس بھی رونالڈو اینڈ فرینڈز کی ٹیم کا حصہ بن گئے جو آئندہ ماہ جولائی میں لیثرر لیگس کی زیرنگرانی منعقد ہونے والے ایک نمائشی میچ میں حصہ لے گے۔ جس کا اعلان ورلڈ گروپ کے صدر شاہ زیب ٹرنک والا نے مقامی ہوٹل میں کیا۔ رابرٹو کارلوس کا شمار دنیائے فٹبال کی تاریخ کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے جو برازیل کی اس ٹیم کا حصہ تھے جس نے ورلڈ کپ 2002ء کا ٹائٹل جیتا تھا۔ رابرٹو کارلوس رئیل میڈرڈ کی اس ٹیم کا بھی اہم حصہ رہے جس نے لالیگااور چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل بھی اپنے نام کیا ۔ رابرٹو کارلوس نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں چیئرمین ورلڈ گروپ محمود ٹرنک والا سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ رونالڈینیو فینز کی ٹیم کا حصہ بننے پر وہ بے حد خوش ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے فٹبالرز کو کہا کہ وہ تیار رہیں جلد پاکستان آکر ان کے خلاف نمائشی میچ کھیلوں گا۔ رابرٹو کارلوس نے کہا کہ رونالڈینیو نہ صرف میرے حقیقی دوست ہیں بلکہ ہم دونوں برازیل کی اس ٹیم کا بھی حصہ تھے جس نے 2002کا ورلڈ کپ جیتا تھا۔ جب مجھے معلوم ہوا کہ ورلڈ گروپ فٹبال کی ترقی کے ایک عظیم الشان منصوبہ پر کام کررہا ہے جس کی سرپرستی محمود ٹرنک والا کررہے ہیں تو مجھے کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں ہوئی کہ بھی رونالڈینو اینڈ فینز کا حصہ بن کر پاکستان کا دورہ کروں۔ رابرٹو کارلوس نے مسکراتے ہوئے کہا کہ کون جانتا ہے کہ میں اپنا 10سال قبل کئے جانے والا گول پاکستان میں دوبارہ سکورکروں جس کی تحقیق پاکستان کے سائنسدان اب تک کررہے ہیںکہ اس طرح کا گول کیسے ممکن ہے۔