انصاف ہونا چاہیے، برتاﺅ درست نہ ہواتو سپریم کورٹ کا درواز ہ کھٹکھٹائیں گے: مسلم لیگ(ن)

مسلم لیگ(ن) کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ ہمارے ساتھ انصاف ہونا چاہیے.برتاﺅ درست نہ ہواتو عدالت عظمی کا درواز ہ کھٹکھٹائیں گے. عدالتوں کاکل بھی احترام کرتے تھے آج بھی کرتے ہیں اورکرتے رہیں گے.ہم چاہتے ہیں ایک دفعہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے.نواز شریف ،ان کا خاندان اور مسلم لیگ ن سرخروہوں گے.اپوزیشن میں بیٹھے افراد کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی.نواز شریف پاکستان کو معاشی طاقت بنانے کی جنگ لڑ رہے ہیں۔جے آئی ٹی میں حسین نواز کی چوتھی پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف کرمانی نے کہا کہ نوازشریف نے ہمیشہ اقتدار کی نہیں بلکہ اقدار کی سیاست کی ۔اگر ہمیں محسوس ہوا کہ ہمارے ساتھ برتا ذراہٹ کے کیا جا رہا ہے تو ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے کہ عدالت عظمی کا دروازہ کھٹکھٹائیں اور عوام سے بھی رابطہ کریں.ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمارے ساتھ انصاف ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ نواز لیگ کا ججز بحالی میں کلیدی کردار ہے .آمریت کے دور میں ججز کی تضحیک کی گئی جبکہ پیپلز پارٹی کے دور میں عدالتوں کو کینگرو کورٹس کہا جا تا رہا ۔جو لوگ آج بڑی بڑی باتیں کر تے ہیں ان سے پوچھتا ہوں عدلیہ بحالی میں آپکا کیا کردار تھا ؟ آپ تو عدالتوں کو مانتے ہی نہیں تھے اورکینگرو کورٹس کہتے تھے۔آصف کرمانی نے مزید کہا کہ نوازشریف پاکستان کی بقاکی جنگ لڑ رہے ہیں اورملک کو معاشی طاقت بنانے کیلئے کوشاں ہیں ۔ انکا نام پاناما کیس میں نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے ججز بحالی تحریک سے کوئی ذاتی فائدہ نہیں اٹھایا، ججوں کی بحالی پر پر امن طور پر واپس چلے گئے .اس وقت پنجاب حکومت غیر قانونی طریقے سے برطرف کی جا چکی تھی.چاہتے تو لاکھوں لوگ اسلام آباد کا رخ کرلیتے .گوجرانوالہ پہنچے تو پتا چلا عدلیہ کو بحال کیا جا رہا ہے .لاکھوں لوگوں کا سمندر لاہور سے نواز شریف کی قیادت میں چلا.نوازشریف نے ایک نکاتی ایجنڈے کے تحت عدلیہ کی بحالی کیلیے لانگ مارچ کیا.بتاناچاہتاہوں کس نے عدالتوں کا احترام کیا اورکس نے نہیں.حسن نواز نے 7گھنٹے سوالات کے جوابات دیے.کچھ لوگ حاضر اور کچھ غائب ہیں .کل حسن نواز بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے ۔لیگی رہنما نے کہا کہ اگر کسی کو ہمار ا چہرہ پسند نہیں ہے تو ہم چہرہ تو تبدیل نہیں کر سکتے لہذا ہمیں برداشت کیا جائے ۔ نواز حکومت عوام کی منتخب کردہ حکومت ہے جسے کروڑوں لوگوں نے ووٹ دیا ہے .ہم عوام کی خدمت کرتے رہیں گے .نواز شریف پاکستان کو معاشی طاقت بنانے کی جنگ لڑ رہے ہیں.نواز شریف پاکستان کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔پیپلز پارٹی سے محترمہ کے قاتل ابھی تک نہیں پکڑے گئے باوجود اس کے کہ وہ قاتلوں کو جانتے بھی ہیں پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں ۔طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ماضی میں لوگوں نے سپریم کورٹ کی بنچ کے ججز پر اعتراضا ت کیے، حسین نواز کی بیرون ملک سے پیشی ثابت کرتی ہے .لوگ سمجھتے ہیں ہم عدلیہ کا تقدس نہیں کرتے .ہم عدلیہ، اپوزیشن ، میڈیا سب کا احترام کرتے ہیں تاہم وزیراعظم کے منصب کابھی احترام ہوناچاہیے.بھوربن میں زرداری کیساتھ سمجھوتے کے تحت مخلوط حکومت بنائی تھی ۔

ای پیپر دی نیشن