بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے .بجلی 12،12گھنٹے غائب ، روزہ داروں کے لیے نیا امتحان شروع ہو گیا۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک بھر میں کئی گھنٹوں کی لوڈ شیدنگ سے روزے دار بے حال ہو گئے .بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا .دیہی علاقوں میں 12، شہروں میں 10گھنٹے تک کی لوڈ شیدنگ ہونے لگی .سورج بھی آگ برسانے لگا۔وزرات پانی و بجلی کے مطا بق ملک میں بجلی کی طلب 22ہزار 900میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے جبکہ پیداوار 18ہزار 562میگاواٹ ہے .ہائیڈل سے 5ہزار 764میگاواٹ ، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس سے 3ہزار 28میگاواٹ جبکہ آئی پی پیز سے 9ہزار 770میگاواٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے۔وزرات پانی و بجلی کے دعوی کے برعکس ملک میں غیر اعلانیہ لوڈ شیدنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے .دوسری جانب ملک کے بیشتر حصوں میں درجہ حرات 45ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔
شارٹ فال 4ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا،بجلی 12،12گھنٹے غائب, روزے دار بے حال
Jun 03, 2017 | 13:56