کراچی (نیوز رپورٹر )سید نا حضرت خدیجۃ الکبریٰ ؓ کا کردارمسلمان عورتوں کے لئے مشعل راہ ہے، وفا، محبت، خدمت،جان نثاری،حیااورپاکیزگی کے حوالے سے سیدتناخدیجۃ الکبریٰؓمثالی اور عظیم خاتون ہیں اور امہات المومنین میں آپ ؓ بلندمرتبہ ہیں،ام المومنین حضرت خدیجۃ الکبریٰؓ پوری امت کی خواتین کے لئے رول ماڈل ہیں۔یہ باتیںجمعیت علمائے پاکستان (نورانی) سندھ کے صدر علامہ سیدعقیل انجم قادری نے یوم سیدناحضرت خدیجۃ الکبریٰ ؓکے موقع پر کورنگی میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔انہوں نے ام المومنین سیدہ خدیجۃالکبریٰؓکی سیرت پر روشنی ڈالتے ہوئے مزیدکہاکہ آپؓحسن سیرت،اعلیٰ اخلاق،بلندکردار،عزت عصمت اورشرافت ومرتبے کی بناء پر مکہ مکرمہ اور اردگردکے علاقوں میں طاہرہ کے لقب سے مشہورتھیں۔انہوں نے بتایاکہ شعب ابی طالب میں تین سال کا عرصہ مسلمانوں نے انتہائی دکھ اور تکالیف میں گزارا،ان قیامت خیزحالات اور سخت ترین آزمائش کے موقع پر ام المومنین حضرت خدیجۃ الکبریٰؓ نے بڑی استقامت اور صبروتحمل کا مظاہرہ کیااوراس دوران حضوراکرم ﷺ کی ہرممکنہ خدمت اور آرام کا خیال کیا،آپؓ اپناتمام مال ودولت پہلے ہی اللہ کی راہ میں قربان کرچکی تھیں۔نکاح کے وقت حضوراکرم ﷺ کی عمر مبارک 25جبکہ آپؓ کی عمرچالیس سال تھی۔
حضرت خدیجۃ الکبریٰ ؓمسلمان عورتوں کیلئے مشعل راہ ہیں،علامہ سیدعقیل انجم قادری
Jun 03, 2018