فلم ”لورتری“ بنانے کی مخالفت انتہاپسند ہندوﺅں نے سلمان خان کی پٹائی کرنے پر 2 لاکھ کا انعام رکھ دیا

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت میں انتہاپسندوں کی غنڈہ گردی بڑھ گئی۔ فلم کا نام ”لورتری“ رکھنے پر بھڑک اٹھے۔ انتہا پسند تنظیم نے اداکار سلمان خان کی پٹائی کرنے پر 2 لاکھ روپے کا انعام رکھ دیا۔ اس سے پہلے ”پدماوتی“ کی اداکار دپیکا کو ناک کاٹنے کی دھمکی دی تھی۔ ہندو انتہاپسند رہنما پریون ٹو گڈیا نے فلم ریلیز نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انتہاپسند ہندوﺅں نے فلم کے پوسٹرز بھی نذر آتش کئے اور سلمان خان کیخلاف نعرے بازی کی فلم اکتوبر میں ریلیز ہوگی۔
ہندو/ سلمان خان

ای پیپر دی نیشن