لیڈز(آئی این پی ) انگلش ٹیم کے سابق کپتان اور تجربہ کار اوپننگ بلے باز ایلسٹر کک نے پاکستان کے خلاف لیڈزٹیسٹ میں شرکت کرکے سابق آسٹریلوی کپتان ایلن بارڈر کا مسلسل زیادہ ٹیسٹ میچز میں شرکت کا 24سال پرانا عالمی ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔ایلسٹر کک اپنے کیریئر کا مسلسل154واں ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں جب کہ ایلن بارڈر نے مارچ1979سے مارچ1994تک مسلسل 153ٹیسٹ میچز کھیل کر یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔ 2006میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے ایلسٹر کک نے اب تک محض ایک ٹیسٹ میچ مس کیا ہے جب وہ اپنے دوسرے ہی میچ میں بھارت کے خلاف ممبئی ٹیسٹ نہیں کھیل سکے تھے ۔یاد رہے کہ ایلسٹر کک کو انگلینڈ کے لیے سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز (12145) اورسب سے زیادہ سنچریاں(32) بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہے ۔