لاہور (نوائے وقت رپورٹ) معروف کامیڈین جاوید کوڈو ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق حادثہ مسلم ٹائون میں پیش آیا۔ زخمی جاوید کوڈو کو گنگا رام ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ جاوید کوڈو کے بیٹے نے بتایا کہ والد کے کولہے کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے۔ ہڈی جوڑنے کیلئے ڈاکٹرز نے آپریشن کا کہا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ میرے والد کی صحت کیلئے دعا کریں۔