پولیس نے قتل کے ملزم چھوڑ دیئے اہل علاقہ کا ٹائرجلا کر احتجاج

Jun 03, 2018

ملتان (نیوز رپورٹر) پولیس تھانہ نیو ملتان کے خلاف دو روز قبل قتل ہونے والے تاجر کے لواحقین کا جنازہ چوک دولت گیٹ پر رکھ کر احتجاج مقتول وقاص اندرون دہلی گیٹ کا رہائشی تھا جس کی دودھ دہی کی دکان تھی جسے دو روز قبل مزاحمت پر دوران ڈکیتی قتل کر دیا تھا پولیس نے چار ملزمان و گرفتار کیا اور لین دین کے بعد چھوڑ دیا جس پر وقاص کے لواحقین وسیم نوید شہزاد اور اہل علاقہ نے ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دیا اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی اس موقع پر انجمن تاجران کے رہنماؤں خواجہ سلمان صدیقی عارف فصیح اﷲ نے خاندان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا پولیس فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کرے۔

مزیدخبریں