لاہور (نوائے وقت نیوز) پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے سردار ذوالفقار کھوسہ نے کہا کہ میں نے تحریک انصاف کو جوائن کیا ہے فواد چوہدری کو نہیں۔ دوست محمد کھوسہ میرا بیٹا ہے اور ساتھ پی ٹی آئی میں ہے۔ شرارتیں کرنے والوں کی ایسی کی تیسی۔ فواد چوہدری میرے لئے کوئی چیز نہیں۔ عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے دوست کھوسہ کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔ میرے بیٹے نے شادی کی جو چل نہیں سکی اور علیحدگی ہو گئی۔ یہ سب حمزہ شہباز کا کیا دھرا ہے۔ شہباز شریف نے خود کتنے گھر اجاڑے ہیں۔ شہباز شریف کے منہ پر کہا تمہارے دفتر سے پرویز رشید شرارتیں کرا رہا ہے۔ حمزہ شہباز کو سب جانتے ہیں۔ میری عادت نہیں ہے کہ میں کسی پر ذاتی حملہ کروں۔ قبل ازیں فواد چوہدری نے کہا تھا کہ دوست کھوسہ پی ٹی آئی میں شامل نہیں ہوئے۔