اسلام آباد: منشیات سعودی عرب سمگل کرنے کی کوشش ناکام‘ ملزم گرفتار

Jun 03, 2018

اسلام آباد(صباح نیوز)اے این ایف نے بیرون ملک منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔پولیس کے مطابق اینیو اسلام آباد ایئرپورٹ پرتعینات اینٹی نارکوٹکس فورس کے اہلکاروں نے سعودی دارالحکومت جانے والی پرواز کے سامان میں چھپائی 342 گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی۔ اے این ایف حکام نے کہا کہ مسافرنے سگریٹ کے پیکٹس میں آئس ہیروئن چھپا رکھی تھی۔ تحقیقات کے لیے حراست میں لے لیا گیا۔

مزیدخبریں