کویت میں امریکہ کے 84 فوجی نورو و ائرس میں مبتلا، قرنطینہ پہنچا د یئے گئے

کویت سٹی (صباح نیوز)امریکا کے 84 فوجیوں کو نورو وائرس میں مبتلا پائے جانے پر قرنطینہ پہنچا دیا گیا۔ کویت کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ان دنوں کویت میں موجود امریکی فوجیوں میں نورو وائرس پھیل رہا ہے ، امریکی فوج کی مرکزی کمانڈر صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے جملہ تدابیر بروئے کار لا رہی ہے۔ سب سے پہلے یہ بیماری عریفجان اور بوھرینج فوجی کیمپوں میں سامنے آئی تھی۔ اب تک 84امریکی فوجی اس مرض میں مبتلا پائے گئے ۔

ای پیپر دی نیشن