امریکی سیکرٹری کامرس کا دورہ چین، تجارتی جنگ سے بچائو سمیت اہم امور پر غور

Jun 03, 2018

بیجنگ (اے ایف پی) تجارتی جنگ سے بچنے اور دیگر امور پر معاملات طے کرنے کے لئے امریکی کامرس سیکرٹری ولبور روس بیجنگ پہنچ گئے۔ ایک ماہ قبل دونوں ممالک نے جنگ بندی کی تھی لیکن ٹرمپ کے بیانات نے صورتحال کو مزید خراب کر دیا ہے۔ باقاعدہ وفود کے مذاکرات آج ہوں گے۔ چینی ریاستی ٹیلی ویژن سی سی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی کامرس سیکرٹری نائب وزیراعظم لیوہی سے بھی ملے اور باہمی تعاون سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے مارچ میں چین پر تجارتی پابندیاں لگانے کا اعلان کیا تھا۔ جبکہ امریکی سیکرٹری کی آمد سے چین نے اس معاملے پر قدرے نرم رویہ اپنایا ہے۔

مزیدخبریں