شمالی کوریا کے حملے سے بچائو: سرنگ کھودنے والے امریکی پر فرد جرم عائد

Jun 03, 2018

واشنگٹن (اے ایف پی) شمالی کوریا کے ممکنہ حملے سے بچائو کے لئے سرنگ کھودنے کیلئے مزدور ہائر کرنے والے شخص کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ 27 سالہ ڈینئل بیکوٹ نے اپنے گھر سے سرنگ کھودنے کا کام شروع کرایا تھا۔ 2017 میں سرنگ کی تعمیر کے دوران آگ لگنے سے 21 سالہ مزدور آسکیہ فاخرہ دم گھٹنے سے ہلاک ہو گیا تھا۔ ڈبلیو آر سی ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ ریاست میری لینڈ کا ہے۔ ملزم پر سیکنڈی ڈگری قتل کے الزم سمیت دیگر بھی لگائے گئے ہیں۔ اب ملزم کی عدالت میں 8 جون کو پیشی ہو گی۔

مزیدخبریں