شمالی بھارت میں طوفان کی تباہ کاریاں جاری‘ مزید18 افراد مارے گئے

نئی دہلی (اے ایف پی) بھارت کے کئی علاقوں میں تیز ہوائوں اور طوفان نے تباہی مچا دی۔ مزید 18 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے۔ اتر پردیش سمیت کئی شمالی ریاستیں زد میں آئی ہیں۔ ہوائوں کی رفتار 100 کلو میٹر فی گھنٹہ رہی۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان ٹی پی گپتا نے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ریاست میں 16 افراد مارے گئے ہیں۔ چندی گڑھ اور نئی دہلی میں بھی ایک ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔ انڈین میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے وارننگ دی ہے۔ درجہ حرارت بڑھے گا اور مزید طوفان آ سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن