افغانستان: وزارت اطلاعات کی گاڑی پر بم حملہ‘ ایک ماہر آثار قدیمہ ہلاک‘3 خمی

Jun 03, 2018

کابل (آن لائن‘ سنہوا) افغانستان میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک ماہر آثار قدیمہ ہلاک جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کابل کے مشرقی علاقے بینی حصار میں وزارت اطلاعات و ثقافت کی گاڑی کو سڑک کنارے بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ماہرین آثار قدیمہ میں سے ایک ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا فوری طور پر کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔ ایک مانیٹری گروپ کی رپورٹ کے مطابق مئی میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں اور بم دھماکوں میں 183 افغان شہری ہلاک اور 337 زخمی ہوئے۔ انڈی پینڈنٹ سویلین پروٹیکشن ایڈووکیٹس گروپ کی رپورٹ میں طالبان اور افغان حومت سے کہا گیا کہ وہ شہریوں کے تحفظ کیلئے اقدامات ریں اور جنگجو اپنی کارروائیاں بند کریں۔
افغانستان

مزیدخبریں