یورپی یونین اور چین کااقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

برسلز (صباح نیوز)امریکا کی جانب سے سٹیل اور یلومینیم کی درآمدات پر اضافی محصولات کے تناظر میں یورپی یونین اور چین نے اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کا عندیہ دیدیا ۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے کہا کہ یہ بے یقینی اور جغرافیائی سیاست میں تنائو کا وقت ہے اور ایسے میں یورپی یونین اور چین کے مابین باہمی تعاون کی اہمیت بڑھ گئی ۔ موگرینی نے یہ بیان برسلز میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ ملاقات کے بعد دیا۔ اس موقع پر وانگ یی نے بھی کہا کہ وہ امید کرتے ہیں امریکہ کے ساتھ پیدا ہونے والے تجارتی تنازعے کا کوئی حل نکالا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن