میانمار 7 لاکھ روہنگیا مسلمان پناہ گزینوں کو واپس لینے پر تیار

سنگاپور (نوائے وقت رپورٹ) میانمار حکومت 7 لاکھ روہنگیا پناہ گزینوں کو واپس لینے پر تیار ہے۔ میانمار کے مشیر قومی سلامتی نے کہا ہے کہ روہنگیا مسلمان رضاکارانہ طور پر واپس آنا چاہیں تو آ جائیں۔ یاد رہے بنگلہ دیش کے کیمپوں میں 7 لاکھ سے زائد روہنگیا مسلمان پناہ گزین قیام پذیر ہیں۔انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن