اپوزیشن جیت گئی تو راج موہن، شرد یادو کو قیادت کا موقع مل سکتا ہے: بی بی سی

دہلی (بی بی سی ڈاٹ کام) ضمنی انتخابات میں بی جے پی کی شکست کے بعد ملک کے اخبارات اور ٹی وی چینلوں پر اپوزیشن کی جیت اور بی جے پی کی ہار کے تجزئیے کئے جا رہے ہیں۔ ضمنی انتخابات میں سب سے اہم اتر پردیش کا کیرانہ پارلیمانی حلقہ تھا جہاں سے 2014ء کے انتخابات میں بی جے پی کے ایک سینئیر رہنما اور آر ایس ایس کے ایک قابل نظریہ ساز حکم سنگھ پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ اس حلقے میں تقریباً 70 فی صد آبادی کے ساتھ ہندوؤں کی غالب اکثریت ہے۔ یہاں مسلمانوں کی آبادی 30 فیصد کے قریب ہے جو کہ دوسری جگہوں سے عموماً زیادہ ہے اس لئے اسے مسلمانوں کے غلبے والا حلقہ کہا جاتا ہے۔ بعض تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اتفاق رائے کے لیے حزب اختلاف کی جیت کی صورت میں راج موہن گاندھی اور شرد یادو جیسے رہنماؤں کو ملک کی قیادت کا موقع مل سکتا ہے۔ آئندہ پارلیمانی انتخابات انتہائی دلچسپ ہونے کی توقع ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...