یوم یتامٰی منانے کا مقصد یتیم بچوں کو درپیش مسائل کی نشاندہی کرنا ہے: مشتاق احمد

Jun 03, 2018

لاہور(پ ر)دیگر مسلم ممالک کی طرح پاکستان میں بھی ’’یوم یتامیٰ ‘‘سماجی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ اسی سلسلے میں تقریب گلبرگ میںمنعقد کی گئی الخدمت فاؤنڈیشن کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ، احمد جمیل راشد، میاں وقاص وحید،عبدالعزیز عابد،سمیحہ راحیل قاضی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ نے کہا کہ یہ دن منانے کا مقصد یتیم بچوں ، ان کو درپیش مسائل کی نشادہی اوراس حوالے سے معاشرے کی اجتماعی ذمہ داریوں کا شعور اجاگر کرنا ہے۔

مزیدخبریں