لاہور (نیوز ڈیسک) چلی میں ساتھی پادری کے ہاتھوں زیادتی کا نشانہ بننے والے 5 پادریوں سے کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس ویٹی کن سٹی میں ملاقات کرکے دلاسہ دینگے اور زیادتی کے واقعات روکنے کے حوالے سے لائحہ عمل پر غور کرینگے۔ واضح رہے کہ ان زیرتربیت پادریوں کو فرنینڈو کارڈیما نامی ان کے سینئر نے کئی مرتبہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔ چلی میں پہلے بھی پادریوں کے ہاتھوں زیادتی کی کئی شکایات منظرعام پر آئی ہیں۔ پوپ نے حالیہ ایسے واقعات پر قابو نہ پانے کے حوالے سے چلی کے آرچ بشپ کی غفلت کو شرمناک قرار دیا تھا۔
پوپ فرانسس چلی میں سینئر ساتھی کی زیادتی کا نشانہ بننے والے 5پادریوں سے ملاقات کرینگے
Jun 03, 2018